اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے بامعنی نتائج تک پہنچنے کی خاطر ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم
محمد شہباز شریف سےایرانی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی زیر قیادت ایرانی وفد نے ملاقات کی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد میں شامل تھے۔وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے بامعنی نتائج تک پہنچنے
کی خاطر ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے ۔

