اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو نیدرلینڈز کے وزیرِ خارجہ ٹام بیرینڈسن نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ بیرینڈسن نے جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پائیدار امن کے لیے سفارتی راستے کو فروغ دینے کی پاکستان کی مسلسل
کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور دیرپا امن کے حصول کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے مضبوط تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے فریقین نے تجارت، معیشت اور سرمایہ اری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
