لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں ٹرک اور رکشے کے تصادم میں 4-افراد کے جاں بحق ہونے
پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کا حکم بھی دیا۔

