اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پاکستان اسلام آباد امن مذاکرات کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔جمعرات کا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اہم ترین عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطے کئے ہیں ۔وزیراعظم کو امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی
وزیر اعظم نے ٹیلی فون کیا ۔عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی جن کی بدولت ایران اور امریکہ میں جنگ بندی ہوئی اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
