• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان ایک واضح موقف رکھتا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل جو جارحیت اور ظلم کر رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے،حافظ طاہر محمود اشرفی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 9, 2026
in Uncategorized
0
پاکستان ایک واضح موقف رکھتا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل جو جارحیت اور ظلم کر رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے،حافظ طاہر محمود اشرفی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین و قومی پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک واضح موقف رکھتا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل جو جارحیت اور ظلم کر رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔ سماجی رابطہ "ایکس” پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور دوست ممالک کے تعاون سے ایران امریکہ اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔ عرب ممالک پر ہونے والے حملے بھی ختم ہو گئے ہیں، پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد امن اور سلامتی کی سرزمین بنا ہوا ہے، ان حالات میں یہ امن اور سلامتی اور جنگ بندی ہونا اسرائیل اور اس کے حواریوں کو قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں لبنان پر ظلم و ستم کیا گیا اور جس طرح لبنانی عوام کا قتل عام کیا گیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک واضح موقف رکھتا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل جو جارحیت اور ظلم کر رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنا واضح موقف دے چکی ہے کہ دنیا کے تمام ذمہ داروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لبنان اور غزہ کی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو روکے اور اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کو پورے ملک میں یوم تشکر و دعا منایا جائے گا، میرے ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے اپیل ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم نے اس جنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ دعا کریں کہ یہ بربریت اور وحشت کا سلسلہ اہل لبنان اور اہل غزہ پر ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس امن مشن کو لے کر چلا ہے، یہ مشن کامیاب اور امن کا پرچم سر بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر ایسی حرکت کر سکتا ہے جس سے امن اور امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں متاثر ہوں، اس حوالے سے پاکستان، امریکہ، عرب اسلامی ممالک اور ایران کو بھی بہت محتاط ہونا ہوگا، کوئی بھی ایسی کوشش جس سے امن کا راستہ رک جائے اور وہ کامیاب نہیں ہونے دینی۔

پچھلی پوسٹ

7 لبنان پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ بند: ’بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا،‘ ایران کی تنبیہ

اگلی پوسٹ

مولانا فضل الرحمان کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مولانا فضل الرحمان کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمان کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper