اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یورپی یونین کی اعلی نمائندہ/نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفون پر تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری
بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ/نائب صدر نے نائب وزیرِ اعظم کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سفارتکاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا جس میں فریقین کے درمیان ابتدائی جنگ بندی کے حصول میں معاونت بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کے لیے یورپی یونین کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

