اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری
بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضٰی، ایم این اے عثمان بادینی اور علامہ راشد محمود سومرو شریک تھے۔ حکومتی وفد نے جے یو آئی قیادت سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

