اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں نادرا کے دفتر کے باہر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے
مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید کانسٹیبل رفیع اللّہ اور گل شاہ نور کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔