• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ایف ڈبلیو کے چیف ٹیکنیکل اور چیف آپریٹنگ آفیسر زکی ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 6, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ایف ڈبلیو کے چیف ٹیکنیکل اور چیف آپریٹنگ آفیسر زکی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو) کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ریلوے ایڈوانس انفراسٹرکچر نیٹ ورک فیز ون کے تحت جاری بڑے ڈیجیٹل منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے میں 700 ڈیوائسز پر مشتمل جدید لوکوموٹیو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ٹرینوں کی نقل و حرکت کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ اسی طرح 6000 ڈیوائسز کے ساتھ رولنگ اسٹاک ٹریکنگ سسٹم اور 14000 آر ٹیگ ڈیوائسز کی تنصیب سے ریلوے کے اثاثہ جات کی نگرانی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ریلوے ہیڈکوارٹر اور تمام ڈویژنز میں جدید کنٹرول رومز کے قیام، مسافروں کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی، اسمارٹ سرویلنس سسٹم کے نفاذ (ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور اور سکھر) اور ریئل ٹائم فیول مانیٹرنگ سسٹم جیسے اہم اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان اقدامات سے نہ صرف شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ مسافروں کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔مزید برآں، وزیر ریلوے کوپی آئی ٹی بی کے اشتراک سے متعارف کرائے جانے والے جدید ڈیجیٹل نظاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں ایڈوانسڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم آئندہ ہفتے تک 100 فیصد فعال کر دیا جائے گا، جس سے حاضری کے نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔اسی طرح پاکستان ریلوے میں ای-انسپیکشن رجیم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ریئل ٹائم انسپیکشن سسٹم جلد مکمل ہوگا۔اس اقدام سے فیلڈ آپریشنز کی نگرانی مزید مؤثر اور فوری ہو جائے گی جبکہ انسپکشن اور اثاثہ جات کے انتظام کے نظام میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے تمام ڈیجیٹل منصوبے اسی مالی سال کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ ہو جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے کو جدید، مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ان منصوبوں سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ شفافیت، احتساب اور عوامی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کیا جائے گا، جو ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پچھلی پوسٹ

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی زیر صدارت اجلاس ،کرائسز ریزیلینٹ سوشل پروٹیکشن پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اگلی پوسٹ

ایک صحت مند قوم ہی ترقی یافتہ اور مستحکم ریاست کی بنیاد ہوتی ہے، سردار ایاز صادق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایک صحت مند قوم ہی ترقی یافتہ اور مستحکم ریاست کی بنیاد ہوتی ہے، سردار ایاز صادق

ایک صحت مند قوم ہی ترقی یافتہ اور مستحکم ریاست کی بنیاد ہوتی ہے، سردار ایاز صادق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper