کراچی ( ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیےہیںچیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروز جمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔اس بارے میں
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ تاحال طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ فراہم نہیں کرسکا ہے، یہی وجہ ہے کہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیںدریں اثناء ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ بورڈ اس وقت مینوئل سے ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔ تاہم ڈیٹا کے زیادہ حجم کی وجہ سے سافٹ ویئر اپلیکیشن کو اوور لوڈاور عارضی خلل کا سامنا کرنا پڑا جسے آئی ٹی کی ٹیم فوری طور پر حل کررہی ہے۔ اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس سی کے
پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے آغاز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے اب یہ امتحانات جمعہ10 اپریل 2026 سے شروع ہونگے تاکہ امتحانات کے انعقادکو منظم، مستحکم اوراسکی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ جس کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے طلباء وطالبات اپنے دیے گیے امتحانی مراکز پر ہی امتحان دینگے۔
