کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)سیکورٹی فورسز نے دشت کڈان میں ایک بار پھر دشمنانہ منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے موثر اور تیز کارروائی کی ہے۔ آپریشن کے دوران "فــتنــہ الہــــندوســـتان” (BLA) سے وابستہ 4 دہــــشتـــگـرد موقع پر ہی ہـــــلاک کر دیے گئے،
جبکہ گروہ کے باقی ارکان جان بچانے کے لیے علاقے سے فرار ہو گئے۔ایسے دشمن گروہ عام طور پر میدان جنگ میں اپنی شکستوں کو چھپانے کے لیے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور بے بنیاد دعوے پھیلاتے ہیں، تاہم اس بار ان کا پروپیگنڈا واضح ثبوتوں اور بھاری جانی نقصان کے سامنے مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔اس کامیاب وارفرنٹ آپریشن نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر کوئی بھی دشــمن عنصر سرگرم ہونے کی کوشش کرے گا، تو اسے فیصلہ کن کارروائی اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کوئی بھی پروپیگنڈا ان کی ناکامی کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتا
