اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے شمالی وزیرستان غلام خان سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 37 فیتنۃ الخوارج کو ہلا-ک کردیا اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں
بتایا کہ دہ-شت- گر-دوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، 2 اور 3 اپریل کی رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طا!لبان فیتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں 37 تک ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔اپنی پوسٹ میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن للحق میں آج پانچ اپریل شام پانچ بجے تک ہلاک
کیے گئے دہشتگردوں کی تعداد 796 تک پہنچ گئی جب کہ 1043 زخمی ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ آپریشن میں تاحال دہشتگردوں اور افغان رجیم کی 286 چوکیاں تبا!ہ ہوچکی ہیں جب کہ44چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں، 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کردیے گئے، افغانستان بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے 81 ٹھکا!نوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
