• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے سبقت لے گئی ہے: عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو مشکل گھڑی کبھی تنہا نہیں چھوڑا: عوام کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی ہے، کسانوں کے لیے تاریخی اقدامات کئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید 80 روپے کمی کر کے عوام کو بڑی ریلیف دی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 5, 2026
in پاکستان
0
پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے سبقت لے گئی ہے: عظمیٰ بخاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے سبقت لے گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بات آئے گی، پنجاب کی حکومت سب سے آگے ہوگی۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف پہنچا کر دلی سکون محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور ہر مشکل گھڑی میں وہ اپنے عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے پورے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر مفت کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک موجودہ جنگی صورتحال برقرار رہے گی، عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں مکمل مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے۔زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہر اقدام میں کسان بھائیوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کے لیے کیے گئے تاریخی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا کسان پورے پاکستان کو اجناس فراہم کرتا ہے، اس لیے ان کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر عوام کے خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں، درحقیقت وہ اور ان کی صوبائی حکومتیں سوئی ہوئی ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید 80 روپے کمی کر کے عوام کو بڑی ریلیف دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی کابینہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے، اور کفایت شعاری مہم سے حاصل ہونے والی رقم کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

حکمران شاہ خرچیاں بند کریں: 137 روپے کا اضافہ اور 80 روپے کی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے،اشرف میمن

اگلی پوسٹ

شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper