اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان میں دہشتگردی پھیلانےکاگھناؤنا منصوبہ،افغان طالبان رجیم کامکروہ چہرہ بےنقاب ہو گیا۔ افغان طالبان رجیم فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی) کومضبوط کرکےپاکستان سمیت پورےخطےکاامن داؤپرلگانا چاہتی ہے۔افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی کیلئےمذموم فنڈنگ مہم کےذریعےعوام کومزیدمعاشی بحران میں دھکیل رہےہیں۔افغان
میڈیا آماج نیوز کےمطابق طالبان رجیم نےپاکستان میں دہشتگردی پھیلانےکیلئےشمالی افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئےفنڈزجمع کرنےکی کوششیں تیزکردیں،فتنہ الخوارج کیلئےمنظم طریقےسےشروع ہونےوالی مذموم فنڈنگ مہم اب افغانستان میں گھرگھرتک پھیل چکی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی باشندوں پرفتنہ الخوارج کیلئےمالی تعاون فراہم کرنے کےحوالے سے شدید
دباؤڈالاجارہاہے ، افغان علاقائی مشران کوطالبان رجیم کی جانب سےعوام سےجبری رقم اکٹھی کرنےکاٹاسک دےدیاگیاہے ۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سےفتنہ الخوارج کی مالی وعسکری معاونت خطہ کیلئےمستقل چیلنج ہے،معاشی بحران کاشکارافغانستان کےعوام کودی جانےوالی عالمی امدادبھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں لگائی جارہی ہے۔
