• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایران اور امریکا جنگ بندی کے لئے کوشاں ہیں ،وزیر دفاع

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 4, 2026
in پاکستان
0
بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایران اور امریکا جنگ بندی کے لئے کوشاں ہیں ،وزیر دفاع
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیالکوٹ۔ ( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم دعا کرے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی اور امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سرخرو ہو اور اس خطہ میں امن قائم ہو اور مسلم ممالک کے مابین اختلافات ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں اس پر فی الحال تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں فیصل موٹرز (نجی گاڑیوں کا شو روم) کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ امت مسلمہ ایک نبی حضرت محمد ﷺ کے ماننے والی ہے اور ان کی سنت ﷺ پر عمل پیرا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ امت کو تفرقہ بازی سے نجات دے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اس وقت جتنے اتحاد کی ضرورت ہے، شاید اتنی گزشتہ 1400 سال میں نہیں تھی۔وفاقی وزیر دفاع نے بھارت کی جانب سے جارحیت کے حوالے سے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے فالس فلیگ دہشت گردی کی کارروائی کرکے اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی اور پاکستان پر جنگ مسلط کی، جس کا پاکستان نے بھارت کے اندر جا کر جواب دیا اور ذلت و رسوائی بھارت کا مقدر بنی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اپنی عوام اپنے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے،کیونکہ پاکستان نے اپنے سے ہر لحاظ سے بڑے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی کوئی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور ان کو مار مار کر کلکتہ چھوڑ کر آئے گا۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام اور رانا عارف ہرناہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں معزز مہمانوں نے فیصل موٹرز کے قیام کو نجی شعبے میں ایک مثبت اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو معیاری آٹو موبائل سہولیات میسر آئیں گی۔

پچھلی پوسٹ

شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

اگلی پوسٹ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper