اسلام آباد: ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا
ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہےوزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپور مشاورت ہوئی تھی صدر مملکت نے پوری قومی قیادت کو ایوان صدر میں دعوت دی تھی یوان صدر میں چاروں وزرائے اعلیٰ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ جلد سے جلد بند اور امن قائم ہوجائے چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گیوزیراعظم نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سو روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گاوزیراعظم نے کہا کہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لیے اپنے وسائل بلاتاخیر فراہم کرنے کی کمٹمنٹ کیوزیراعظم نے اعلان کیا کہ فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتا ہوں
