کراچی ( نمائندہ خصوصی)کراچی میں موسلادھار بارش مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےکراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار موسلا دھار بارش بادل کھل کر برسے،کہیں کہیں اولے بھی گرے موٹر سائیکل سواروں نے فلائی اوورز کے نیچے پناہ لی کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا لوگ گاڑیوں کو دھکا لگاتے نظر آئے منزلوں کو جانے والے
راستوں میں پھنس گئےشارع فیصل پرنرسری سےبلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ٹریفک کو نرسری سے شارع قائدین کی جانب متبادل راستہ دیاگیا کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئےکراچی میں اورنگی ٹاؤن نارتھ ناظم آباد اولڈ سٹی ایریا صدر ملیر گلشن معمار اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئیشارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند
ہوگیا نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہےکراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئےریسکیو حکام کے مطابق پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئےریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیااس کےعلاوہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں اور سرجانی سیکٹر سیون اےکے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں رات میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کی رفتار 50 سے 60 اورکہیں 70 کلومیٹر فی
گھنٹاہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہےترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوب گیا اور نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی درمیانے درجے کی بارش نے بے اختیار بلدیاتی نظام کا کچا چٹھا کھول دیاترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کھنڈر شاہراہیں تالاب بن چکی ہیں ڈوبا ہوا انفراسٹرکچر گواہی دے رہا ہے کہ وسائل پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیا گیاترجمان نے کہا کہ صوبائی وزراء، میئر اور چیئرمینز کے نالوں اور سڑکوں کی بحالی کے دعوے کاغذی ہیں اربوں روپے نالوں کی صفائی کے نام پر مختض کیے گئے آج کچرا اور پانی گلیوں میں ہے گلیوں محلوں سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہےترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ اس کی تمام تر ذمہ داری قابض بلدیاتی ٹولے پر عائد ہوتی ہے جعلی بلدیاتی مینڈیٹ سےمسلط افراد عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیںریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پرانا گولیمار میں گھر کی دیوار رکشے پر گرنے
سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرجانی سیکٹر سیون اے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ایم اے جناح روڈ سیون ڈے اسپتال کے قریب کرنٹ سے ایک شخص ہلاک ہوا، حسین آباد میں کریم آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی نالے میں گرگئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امیرخسرو روڈ پر بارش اور تیزہوا کے باعث درخت گرگیا، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، مختلف سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک
شخص جاں بحق ہوا۔ امیر خسرو روڈ پر بارش اور تیز ہوا کے باعث درخت گاڑی پر گرگیا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو نرسری شارع قائدین کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حسین آباد، کریم آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی نالے میں گرگئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے پیش نظر رینجرز ریسکیو کےلیے مکمل الرٹ ہے۔ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نگرانی اور فوری ریسپانس ٹیموں کے اہلکار تعینات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں مزید بارش ہوسکتی ہے، ہوا کی رفتار 50 سے 60 اور کہیں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

