• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

گوگل کا اے آئی موڈ پر مبنی سرچ لائیو 200 سےزائد ممالک میں دستیاب ہوگا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 27, 2026
in پاکستان
0
گوگل کا اے آئی موڈ پر مبنی سرچ لائیو 200 سےزائد ممالک میں دستیاب ہوگا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے’’سرچ لائیو‘‘ کو عالمی سطح پر اْن تمام زبانوں اور مقامات تک وسعت دے رہا ہے جہاں ’’اے آئی موڈ‘‘(AI Mode) دستیاب ہے۔اس طرح اب، 200 سے زائد ممالک اور مقامات کے لوگ آواز اور کیمرا دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ‘اے آئی موڈ’ میں سرچ کے ساتھ انٹرایکٹو گفتگو کر سکیں گے۔ یہ توسیع گوگل کے نئے آڈیو اور وائس ماڈل، Gemini 3.1 Flash Live کی بدولت ممکن ہوئی ہے جو پہلے سے بھی زیادہ فطری اور وجدانی (intuitive) گفتگو فراہم کرتا ہے۔ یہ نیا ماڈل بنیادی طور پر کثیر اللسانی (multilingual) ہے جس کا مطلب ہے کہ اب دنیا بھر کے لوگ اپنی پسندیدہ زبان میں’سرچ’ کرنے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ ‘سرچ لائیو’ تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رسائی کو اْن لمحات کے لیے تیار کیا گیا ہے جب لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہو اور محض سوال ٹائپ کرنا کافی نہ ہو۔سرچ کے ساتھ ‘لائیو’ ہونے کے لیے، بس اینڈرائیڈ(Android) یا آئی او ایس(iOS) پر گوگل ایپ کھولیں اور سرچ بار کے نیچے موجود Live کے آئیکن پر tap کریں۔ اس طرح آپ کوئی بھی سوال بلند آواز میں پوچھ کر مددگار صوتی جواب حاصل کر سکتے ہیں اور پھر مزید سوالات کے ذریعے گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں یا ویب لنکس کی مدد سے تفصیلات میں جا سکتے ہیں۔ لوگ بصری سیاق و سباق (visual context) شامل کرنے کے لیے کیمرا بھی آن کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر وہ اپنے سامنے موجود کسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں جیسا کہ شیلف لگانے کا طریقہ۔ اس طرح، ‘سرچ’ وہ سب کچھ دیکھ سکتا ہے جو کیمرا دیکھ رہا ہے اور ویب پر موجود معلومات کے لنکس کے ساتھ ساتھ مفید مشورے بھی دے سکتا ہے۔‘سرچ لائیو (Search Live)’ گوگل لینز کے ساتھ بھی کام کرتا ہے ، بس اسکرین کے نیچے موجود Live آپشن پر tap کریں تاکہ آپ براہِ راست اور دو طرفہ (backـandـforth) گفتگو کر سکیں۔ ‘سرچ لائیو (Search Live)’ کی عالمی سطح پر یہ توسیع معلومات تک رسائی کے طریقے میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جو اب ساکن سوالات (static queries) سے آگے بڑھ کر متحرک اور کثیر جہتی (multimodal) معاونت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ آواز، بصارت اور ویب پر موجود وسیع معلومات کو یکجا کر کے، گوگل مسلسل ‘سرچ’ کو سیکھنے اور تلاش و جستجو کے لیے ایک زیادہ ذاتی اور باصلاحیت ٹول میں تبدیل کر رہا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ کی چینی سفارتخانے آمد، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اگلی پوسٹ

سپین،الطاف حسین وانی کی سیاسی اختلاف کو جرم قرار دینے پر بھارتی عدالتی نظام کی مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

سپین،الطاف حسین وانی کی سیاسی اختلاف کو جرم قرار دینے پر بھارتی عدالتی نظام کی مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper