اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انتونیو گوتریس سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہوئی ،ہم نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے عالمی امن و
سلامتی پر اثرات کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا۔جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کا کردار ناگزیر ہے اور پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پائیدار امن کے لیے سفارتکاری اور ڈائیلاگ ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

