• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ریسکیو 1122کے ملازمین سول نہیں پبلک سرونٹس ہیں ،ان کے معاملات پنجاب سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سپریم کورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 16, 2026
in پاکستان
0
ریسکیو 1122کے ملازمین سول نہیں پبلک سرونٹس ہیں ،ان کے معاملات پنجاب سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سپریم کورٹ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)کے ملازمین سول سرونٹس نہیں بلکہ پبلک سرونٹس ہیں اس لیے ان کے سروس معاملات پنجاب سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ محض کسی ادارے کا سرکاری محکمہ بن جانا اس کے ملازمین کو خود بخود سول سرونٹ نہیں بنا دیتا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)کے ملازمین ایک علیحدہ قانونی فریم ورک کے تحت کام کرتے ہیں اور ان کی سروس شرائط پنجاب ایمرجنسی سروس رولز 2007 کے مطابق ریگولیٹ ہوتی ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ 2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ایک آزاد قانونی ڈھانچے کے تحت کام کر رہی ہے۔عدالت کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے تاہم وہ سول سرونٹس نہیں، اس لیے ان کے سروس معاملات پنجاب سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔کیس کے مطابق ریسکیو 1122 کے ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائی کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ پنجاب سروس ٹربیونل نے معاملے پر دوبارہ باقاعدہ انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔حکومتِ پنجاب نے ٹربیونل کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین مخصوص قانونی ڈھانچے کے تحت پبلک سرونٹس ہیں اور ان کے سروس معاملات سننے کا اختیار پنجاب سروس ٹربیونل کو حاصل نہیں۔سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔

پچھلی پوسٹ

آئی سی سی نے فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

اگلی پوسٹ

خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کےذمہ دار نریندر مودی اور نیتن یاہو ہیں،مشعال ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کےذمہ دار نریندر مودی اور نیتن یاہو ہیں،مشعال ملک

خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کےذمہ دار نریندر مودی اور نیتن یاہو ہیں،مشعال ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper