کولمبو ۔( نمائندہ خصوصی):ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےسپر ایٹ مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہوگا۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی اور پوائنٹس صفر سے شروع ہوں گے، پچھلے
راؤنڈ کا نیٹ رن ریٹ منتقل نہیں ہوگا۔پاکستان کا پہلا سپر ایٹ میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف آر پریماڈاسا سٹیڈیم کولمبو میں ہوگا۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں 4 مارچ کو ہوگا، بصورت دیگر یہ میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اگر
فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ کولمبو میں ہوگا، ورنہ فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو دن بھی موجود ہیں۔پاکستان کی سپر ایٹ میں پہنچنے کے ساتھ ہی 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی خودکار کوالیفیکیشن حاصل ہو گئی ہے، جس سے ٹیم کے لیے آئندہ مقابلوں کی تیاری آسان ہو گئی ہے۔یہ فتح پاکستان کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا ہے اور ٹیم اب سپر ایٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔
