لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا افتتاح کر دیاترجمان کے مطابق ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان
کیا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی جب کہ موقع پر شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق بھی کی
جاسکے گی علاوہ ازیں گاڑی کی ملکیت ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویریفکیشن ممکن ہوگی جب کہ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی عمل میں لائی جائے گی

