لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے گلبرگ میں ذہنی معذور لڑکی سے ذیادتی کا واقعہ ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سے مکہ کالونی سے ملزم کو ٹریس کیا ، زرائع کے مطابق 17
سالہ لڑکی بڑی بہن کی غیر موجودگی میں دوکان سے چیز لینے گئی تھی ملزم نے ورغلا کر نامعلوم مقام پر لیجا کر ذیادتی کی اور فرار ہو گیا، بڑی بہن کے دریافت کرنے پر متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے متعلق آگاہ کیا، ترجمان کےمطابق لڑکی سے ذیادتی کے متعلق 15 موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری ٹیم تشکیل دی تھیملزم شہریار کیخلاف مقدمہ درج، جینڈر سیل کے حوالے، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
