• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ایس کیو سی اے اور سٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا معاہدہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 12, 2026
in پاکستان
0
پی ایس کیو سی اے اور سٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا معاہدہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے درمیان ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے کی۔تقریب میں جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) بلال احمد بٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ معاہدے پر پی ایس کیو سی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سیدہ ضیاء بتول جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ (ہیلتھ) محمد اشر نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پی ایس کیو سی اے کے ملازمین کو باقاعدہ اور جامع ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی جس سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو طبی اخراجات کے حوالے سے مالی تحفظ حاصل ہوگا۔ اس اقدام سے ہنگامی طبی حالات میں درپیش مالی دبائو میں کمی آئے گی اور ملازمین کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری شاہد اقبال بلوچ نے کہا کہ کسی بھی ترقی پسند سائنسی ادارے کے لیے انسانی وسائل کو اولین ترجیح دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کا تحفظ، شفافیت اور موثر انتظامی نظام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عناصر ہیں جو ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے پی ایس کیو سی اے کی قیادت اور سٹیٹ لائف کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور اصلاحی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ وزارت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ماتحت اداروں میں شفافیت، احتساب اور معیاری طریقہ کار کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں اسی نوعیت کے ہیلتھ انشورنس انتظامات کو دیگر ماتحت اداروں تک توسیع دینے کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ تمام اداروں میں یکساں فلاحی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔ یہ معاہدہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ادارہ جاتی استحکام اور ملازمین کے لیے معاون فلاحی نظام کی تشکیل کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا میانوالی کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹس۔میڈیکل کالج ۔ نرسنگ اور دیگر ہیلتھ پروفیشنل کیلئے الائیڈ کالج اور زرعی کالج قائم کرنے کا اعلان

اگلی پوسٹ

راولپنڈی پیسرز کی پی ایس ایل میں شمولیت شہر کے لئے بڑا اعزاز ہے، محمد حنیف عباسی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
راولپنڈی پیسرز کی پی ایس ایل میں شمولیت شہر کے لئے بڑا اعزاز ہے، محمد حنیف عباسی

راولپنڈی پیسرز کی پی ایس ایل میں شمولیت شہر کے لئے بڑا اعزاز ہے، محمد حنیف عباسی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper