اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے ای او -2 کی کامیاب لانچ کے ساتھ خلا میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ
کامیابی ہماری بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاسی اور پاکستان-چین کی ہر طرح کے حالات میں تذویراتی شراکت داری کے مزید مستحکم ہونے کا ایک اور مظہر ہے جو اب خلا تک پھیل چکی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سپارکو اور ہمارے باصلاحیت
سائنسدانوں نے شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس اہم قومی ترقی کے شعبے میں پاکستان-چین تعاون سے مزید خوشخبریوں کے منتظر ہیں۔

