• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا مرحلہ اختتام پذیر، تمام فرنچائیز کا حتمی سکواڈز کااعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 11, 2026
in کھیل
0
پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا مرحلہ اختتام پذیر، تمام فرنچائیز کا حتمی سکواڈز کااعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا مرحلہ لاہور ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا، جہاں 800سے زائد ملکی و غیرملکی کرکٹرز ڈرافٹ پول میں شامل تھے۔ اس بار ملتان سلطانز نئی انتظامیہ کے ساتھ راولپنڈی کے نام سے ایونٹ میں شریک ہوگی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تقریب میں آمد پر فرنچائز مالکان نے ان کا شانداراستقبال کیا، جبکہ انہوں نے ورلڈکپ 2026 کی مناسبت سے خصوصی مارخور جرسیز تحفے میں پیش کیں۔نیلامی کے آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ راولپنڈی نے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ اور ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ محمد عامر 5 کروڑ 40 لاکھ میں اسی ٹیم کا حصہ بنے۔کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ، سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ، اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ، ایڈم زمپا کو4کروڑ 50 لاکھ اور میر حمزہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے میں شامل کیا۔لاہور قلندرز نے حارث رئوف کو 7 کروڑ 60 لاکھ اور فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں دوبارہ حاصل کیا۔ اسامہ میر 3 کروڑ 50 لاکھ اور عبید شاہ 2 کروڑ 70 لاکھ میں قلندرز کا حصہ بنے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گوداکیش موتی، طیب طاہر، آصف علی اور حسین طلعت بھی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ، خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ اور ٹام کرن کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔ علاوہ ازیں جہانداد خان، فیصل اکرم، عرفات منہاس اور دیگر کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔پشاور زلمی نے عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ، محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ، خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ اور افتخار احمد کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جبکہ مائیکل بریسویل اور کوشل مینڈس چار کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔ خصوصی اعلان کے ذریعے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے کاشف علی کی شمولیت بھی سامنے آئی۔سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو براہِ راست 14 کروڑ روپے میں سائن کیا۔ صاحبزادہ فرحان 5 کروڑ 70 لاکھ، ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ، پیٹر سیڈل 2 کروڑ 50 لاکھ اور تبریز شمسی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل ہوئے۔ جوش فلپے اور شان مسعود بھی اسی فرنچائز کا حصہ بنے۔حیدرآباد کنگزمین نے کوشل پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ، محمد عرفان خان نیازی کو 2 کروڑ 90 لاکھ، حسن خان کو ایک کروڑ 85 لاکھ اور اوٹنیل بارٹمین کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا۔ شرجیل خان، حماد اعظم اور دیگر کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔مجموعی طور پر نیلامی میں فرنچائزز نے تجربہ کار بین الاقوامی کرکٹرز اور ابھرتے مقامی ٹیلنٹ کا امتزاج تیار کرتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دئیے۔

پچھلی پوسٹ

ملک کے نظریاتی کردار کو آئین سے متصادم قانون سازی کے ذریعے مسخ کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی پاکستان

اگلی پوسٹ

پی ایس ایل 11واں ایڈیشن، پشاور زلمی نے مزید دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کر لیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پی ایس ایل 11واں ایڈیشن، پشاور زلمی نے مزید دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کر لیا

پی ایس ایل 11واں ایڈیشن، پشاور زلمی نے مزید دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کر لیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper