اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران خدیجۃ الکبریٰ مسجد میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی مذمت کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ نمازیوں کو عبادت کے دوران
نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔جمعہ کوایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں خاتون اول بی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سانحے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں دل خون کے آنسو روتا ہے، اور وہ میری دعائوں میں شامل ہیں۔

