کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران بی ایل اے کے کمانڈر قادر بخش کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قادر بخش کرد پہلے بی وائی سی کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اب تک
ہلاک ہونے والے تقریباً 99 فیصد بی ایل اے کمانڈرز پہلے مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد مسنگ پرسنز پہاڑوں میں سرگرم تھے اور بی وائی سی کی جانب سے ان کو لاپتہ افراد ظاہر کیا جاتا رہا، جس سے اہل خانہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔بی ایل اے کے ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ہر نئی شناخت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تنظیم کم عمر لڑکوں اور خواتین کو بھی اپنی کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔
