لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر گئیں -وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا-کیپٹن محمد علی قریشی نے 22
اگست 2024 کو کولپور بلوچستان میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی بہادری اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہید کے اہل خانہ کو جذبہ حب
الوطنی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا-تعزیت کے دوران وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی تھے -اس موقع پر محلے کے بچے بھی وہاں آ گئے جنہیں مریم نواز نے شفقت اور محبت سے نوازا-
