• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کیلئے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 22, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کیلئے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) خرم سرفراز خان نے ملاقات کی۔ نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اردن کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں گے جبکہ نامزد سفیر کو فلسطین کے لیےبھی سفارتی تقرری حاصل ہوگی۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہبی اقدار کی بنیاد پر مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، اردن کے عوام اور فلسطینی قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں اردن کے فرمانروا کے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی اور عوامی سطح پر روابط بشمول افرادی قوت اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔صدر مملکت نے اردن میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے وہاں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر قونصلر سہولیات، باقاعدہ روابط اور سفارت خانے و کمیونٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا صدر مملکت نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے لیے پاکستان کے اصولی اور سفارتی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اردن کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر اردن اور فلسطین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور انداز میں خدمات انجام دیں گے۔

پچھلی پوسٹ

شامی فوج نے شمالی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا فوج کی آمد پر مقامی عرب باشندوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔

اگلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر آئی سی آر سی کی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر آئی سی آر سی کی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر آئی سی آر سی کی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper