سیالکوٹ ( نمائندہ خصوصی):ٹھیکیدار طاقتور اور رکن پارلیمنٹ ہے، خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں بننے والی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردیدفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک کی ویڈیو
شیئر کی ہے جس میں سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا یہ PICIIP کا ایک پروجیکٹ ہے، سیکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے دو شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگا لیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں خادم علی روڈ ہے اور اس کے نیچے PICCIP کے ٹھیکدار نے پائپ ڈالے ہیں، اس سے باقی کام کی کوالٹی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے، شہر کے باہر ڈسپوزل بنی ہے لیکن سسٹم ابھی چالو نہیں۔
