لاہور(نمائندہ خصوصی ): لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے بھارتی دہشت گردعثمان عرف عبدالرحمن کو20سال قیدکی سزا سنا ئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمن کو مجموعی طور پر 20سال قید
کی سزا سنائی ہے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے جو اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

