• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 20, 2025
in پاکستان
0
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ملاوی امیر خان متقی سے دوطرفہ ملاقات کی، دونوں وزراء نے اپنے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے 21 مئی 2025ء کو بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں سفارتی نمائندگی کے درجہ میں چارج ڈی افیئرز سے سفیر کے درجہ تک ہونے والی ترقی کا خیرمقدم کیا۔ حالیہ پیش رفت بشمول نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے 19 اپریل 2025ء اور 17 جولائی 2025ء کو کابل کے دوروں اور 21 مئی 2025ء کو بیجنگ کے اجلاس پر غور کرتے ہوئے وزراء نے مثبت پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ان ملاقاتوں کے بیشتر فیصلے یا تو نافذ کر دیئے گئے ہیں یا ان کی تکمیل قریب ہے۔ان کوششوں سے پاک-افغان تعلقات خاص طور پر تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں نمایاں مضبوطی آئی ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں حوصلہ افزاء پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے شعبہ خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت ابھی مطلوبہ رفتار سے ہونا باقی ہے۔ انہوں نے افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ اضافہ کی طرف توجہ دلائی اور افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)/مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کریں۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے اس عزم کی تجدید کی کہ افغانستان اپنی سرزمین کو کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ذریعہ پاکستان یا دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے افغان حکام کی پرخلوص مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چھٹے سہ فریقی ڈائیلاگ کی کامیاب میزبانی پر انہیں مبارکباد دی۔

پچھلی پوسٹ

بھارت کی`آبی دہشت گردی: دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا پنجاب میں ہزاروں ایکڑ تیار فصل زیر آب

اگلی پوسٹ

کنگ سلمان سنٹر برائے ریلیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 فوڈ پیکیجز پر مشتمل امدادی سامان حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کنگ سلمان سنٹر برائے ریلیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 فوڈ پیکیجز پر مشتمل امدادی سامان حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

کنگ سلمان سنٹر برائے ریلیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 فوڈ پیکیجز پر مشتمل امدادی سامان حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper