• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کریں گے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 1, 2023
in پاکستان
0
بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کریں گے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کریں گے، 48 گھنٹوں میں بجلی کے بِلوں پر ریلیف کا اعلان کردیں گے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بحران نہیں، مشکل حالات ہیں، بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، بلوں سے متعلق لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال ہے مگر اتنی بھی نہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے مگر اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو، چیزوں کو سبسڈائز کرنا مسئلے کا حل نہيں، مسئلے کو ٹال دینا ہے، مرض کے علاج کے لیے درست تشخیص ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر عمل کریں گے، آئی پی پیز، لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے، حکومت نے زیادہ تر وقت بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لگایا، تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں؟وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عوامی رائے کے ساتھ ماہرانہ تجاویز پر بھی غور کرنا ہوگا، یہ تاثر نہيں جانا چاہیے کہ نگراں حکومت کا مقصد سخت اقدامات کرنا ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سےنمٹا جائے گا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فوج میں کوئی فری بجلی استعمال نہیں کر رہا، دفاعی بجٹ سے دے رہے ہیں، واپڈا میں گريڈ 16 تک کچھ ملازمین کو محدود مفت بجلی ضرور ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوگا، الیکشن کروانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی احترام کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے، دہشت گردی اور حساس معاملات دیکھ کر نادرا رولز میں ترمیم کی، نادرا کے معاملات بڑی حد تک ملک کی سیکیورٹی سے متعلق ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسی پھیلانا درست نہیں،زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہت صلاحیت ہے، آئی ٹی، میڈیکل، سیاحت اور دفاعی پیداوار پر کام کر رہے ہیں، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان راہ حق پارٹی تاجربرادری کی جانب سے یکم ستمبرکوہونے والی احتجاج و ملک گیرہڑتال کی مکمل حمایت کردی

اگلی پوسٹ

نگرانوں کےدور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے "ٹرپل سینچری”

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نگرانوں کےدور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے "ٹرپل سینچری”

نگرانوں کےدور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے "ٹرپل سینچری"

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper