• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےخلاف ملک گیر پر امن احتجاج کی کال

کارکنان عوام کے ساتھ مل کر آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 6, 2023
in پاکستان
0
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےخلاف ملک گیر پر امن احتجاج کی کال
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے ساتھ مل کر مکمل نظم و ضبط اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، عدالت عظمی سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کی نظر ثانی درخواست کی بلاتاخیر سماعت کی جائے ۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے اور چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں تنظیمی و سیاسی حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔ٹھوس شواہد کے باوجود ایک متعصب جج کے نہایت ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے، پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ایک جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کی طے شدہ منصوبے کے تحت گرفتاری پر پوری قوم میں شدید ردِعمل کی کیفیت ہے، معزز سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کی اپیل پر بلاتاخیر سماعت کرے، تحریک انصاف کی اپیل کو چھٹیوں اور دیگر معمولات کا لحاظ کئے بغیر ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا کہ پاکستان کا آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، تحریک انصاف کے کارکن اس بے انصافی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، تحریک انصاف اپنے چیئرمین کی تلقین و ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے ساتھ مل کر مکمل نظم و ضبط اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے، قوم کے معتبر اور محبوب ترین قائد کو رہا کروائیں گے جو پہلے کی طرح پورے عزم و استقلال سے حقیقی آزادی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پوری قوم ملک میں جاری ظلم و فسطائیت کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی ہم آواز، آئین و جمہور دشمن سازشیوں کے خلاف کھڑی ہے، تحریک انصاف کے ذمہ داران چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں سفاک امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں گرفتار ہوئے بغیر سیاسی و تنظیمی حکمت عملی آگے بڑھائیں گے۔

پچھلی پوسٹ

بھارت کے غیرقانونی اقدامات مسترد کرتے ہیں ‘پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت 5 اگست 2019 کے بعد کی کارروائیوں کو واپس لے، شہباز شریف

اگلی پوسٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی آبائی رہائش گاہ ’قلعہ زمان پارک ‘ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقلی موٹروے پر سرکاری گاڑیوں نے فراٹے بھرنے شروع کردیے تھے اور پیچھے گھر میں مکمل خاموشی تھی ، صرف پولیس کچھ صحافی اور اڑتے پرندوں کی آوزیں آرہیں تھیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی آبائی رہائش گاہ ’قلعہ زمان پارک ‘ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقلی  موٹروے پر سرکاری گاڑیوں نے فراٹے بھرنے شروع کردیے تھے اور پیچھے گھر میں مکمل خاموشی تھی ، صرف پولیس کچھ صحافی اور اڑتے پرندوں کی آوزیں آرہیں تھیں

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی آبائی رہائش گاہ ’قلعہ زمان پارک ‘ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقلی موٹروے پر سرکاری گاڑیوں نے فراٹے بھرنے شروع کردیے تھے اور پیچھے گھر میں مکمل خاموشی تھی ، صرف پولیس کچھ صحافی اور اڑتے پرندوں کی آوزیں آرہیں تھیں

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper