• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں تبدیلی فوجی تنصیبات پر حملوں سے نہیں آئےگی‘ بلاول بھٹو

عالمی معاملات پر افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں ‘ پاکستان روس یوکرین کے تنازع میں غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے‘ وزیر خارجہ عراق کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، کلچر اور مذہبی امور کی فروغ کےلئے کام کر رہے ہیں‘ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 10, 2023
in پاکستان
0
پاکستان میں تبدیلی فوجی تنصیبات پر حملوں سے نہیں آئےگی‘ بلاول بھٹو
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی فوجی تنصیبات پر حملوں سے نہیں آئے گی۔ الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عراق اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، البتہ نجف اشرف میں جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، کلچر اور مذہبی امور کی فروغ کےلئے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلوں سے متاثر ہو رہی ہے، موسمیات تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا، ہم نے ایسے واقعات سے بہت کچھ سیکھا ہے، ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری رویہ اپنایا ہے، عالمی معاملات پر افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں، میں نے پاکستان میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کی جب کہ اس معاملے پر اہم اجلاس بھی کیا، البتہ پاکستان کی جانب سے بھی افغان خواتین کی تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، اتحادی حکومت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہیں اور روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں جسے مزید استوار کرنا چاہتے ہیں جب کہ روس یوکرین کے تنازع میں غیر جانبدار رہنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو پاک فوج کے سابق افسران کی مدد سے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا، انہیں ہمشہ سابق فوجی جرنیلوں نے سپورٹ کیا، عمران خان کو پاک فوج سے گزشتہ برس کے اپریل سے مسئلہ ہونا شروع ہوا جس کی وجہ یہی تھی کہ آرمی نے خود کو سیاست سے علیحدہ کرنے اور سابق وزیراعظم کی غیر آئینی طریقے سے مدد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 9 مئی واقعات سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کبھی قومی اداروں پر حملوں کی کوشش نہیں کی، پی ٹی آئی چیئرمین کی ہدایت پر لاہور میں کور کمانڈر ہاوس سمیت دیگر فوجی املاک پر حملہ کیا گیا، جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پچھلی پوسٹ

سندھ کا 2244 ارب کا بجٹ‘ تنخواہوں میں 35 ‘ پنشن میں 17 فیصد اضافہ‘ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 406.322 ارب روپے

اگلی پوسٹ

مریم نواز (آج) شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مریم نواز (آج) شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

مریم نواز (آج) شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper