تہران:ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکااور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف شہید ہو گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔ماجد
خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ماجد خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

