نیویارک (نیٹ نیوز):امریکا ایران کے خلاف جنگ پر 37 دنوں میں 42.1 بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ تاس نے’’ ایران وار کاسٹ ٹریکر پورٹل‘‘ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ایران جنگ پر اخراجات کے حوالہ سے پورٹل کی ریئل ٹائم ٹریکنگ 10 مارچ کو امریکی کانگریس
کے لیے پینٹاگون کی بریفنگ پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پہلے چھ دنوں میں 11.3 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں اور اس کے بعد ہر روز اضافی 1 بلین ڈالر اخراجات کا تخمینہ ہے۔امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کی جس میں دارالحکومت تہران سمیت بڑے ایرانی شہر وں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ایران نے بحرین، اردن، عراق، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اسرائیل اور امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف جوابی کارروائیاں کی ہیں۔
