تہران ( نمائندہ خصوصی نٹرنیشنل ڈیسکبی بی سی اردو ڈاٹ کام)پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایرانی فوج نے امریکا کا ایف 35 طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔ امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔پاسداران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایاہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا جسے
ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پربھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لےجارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا۔مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔امریکی میڈیا کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں شامل دو ہیلی کاپٹر فائرنگ کا نشانہ بنائےگئے، دونوں ہیلی کاپٹر تباہ شدہ جنگی طیارےکے پائلٹوں کو
تلاش کر رہے تھے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق اے10طیارہ آبنائے ہرمز کے علاقے میں گرایاگیا۔ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں پر فتح میزائلوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ایرانی حملوں کے دوران اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا۔ ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے ایک بار پھر خطے میں امریکی اسرائیلی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدف بنانے کی دھمکی دی اور واضح کیا
کہ پاسدارانِ انقلاب کی نظروں سے کچھ چھپا نہیں۔امریکا نے ایران میں جنگی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاش کے مشن میں شامل ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی میزائل کا نشانہ بن گیا۔ ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے، جبکہ عملے
کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ممکنہ بچ جانے والے عملے کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم عملے کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے خبر پر تبصرے کا جواب نہیں دیا۔ادھر اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی ذرائع کے حوالے سے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ ایران میں گرایا گیا، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایف 35 تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق تا حال نہیں ہوئی۔
