• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کنگ عبداللہ کیمپس کو تعلیمی ساز وسامان سے لیس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

سعودی عرب کی جانب سے ساڑھے چارارب کے مالیت کے جدیدایجوکیشنل ایکویپمنٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع: جدید ترین لیبارٹری و کمپیوٹرسائنسز کے ایکویپمنٹس سے ہزاروں طلباء وفیکلٹی ممبران مستفید ہونگے،سعودی حکومت کے مشکور ہیں،وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 15, 2024
in پاکستان
0
کنگ عبداللہ کیمپس کو تعلیمی ساز وسامان سے لیس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
 مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس میں قائم مختلف تدریسی شعبہ جات کو سعودی فنڈ برائے ترقی (سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ)کے تعاون سے جدید ترین تعلیمی سازوسامان سے لیس کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز ہوگیاہے۔جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق برادراسلامی ملک نے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیزکیمپس کے لیے چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدکی خطیر رقم سے جدیدترین ایجوکیشنل ایکویپمنٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو رواں سال اگست تک جاری رہے گا۔اس تعلیمی ساز و سامان میں سائنس لیبارٹریز،انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز،آرٹ اینڈڈیزائن کے لیے ٹیکسٹائل سے متعلقہ مشینیں اوردیگرسامان،بائیوٹیکنالوجی،بیالوجی،کیمسٹری،کمپیوٹرسائنسز اینڈآئی ٹی،الیکٹریکل انجینئرنگ،انگلش ڈیپارٹمنٹ، جنرل آفس ایکویپمنٹس،جیالوجی،ہیلتھ اینڈمیڈیکل سائنسز،ہائی ٹیک ایکویپمنٹس،فزکس،سافٹ ویئر انجینئرنگ، ویڈیو کانفرنسنگ اورزوالوجی کے شعبہ جات کے لیے جدید ترین ایکویپمنٹس شامل ہیں۔2005کے تباہ کن زلزلے کے بعدچھترکلاس کے مقام پر سعودی عرب کے تعاون سے سات ارب سے زائدکی خطیر لاگت سے تعمیر کیے جانے والے عظیم الشان کیمپس میں معیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں قائم سائنس اور کمپیوٹرلیبز کو کیمپس کے شایان شان بنانے کے عزم کے تحت سعودی فنڈفارڈویلپمنٹ کے ذمہ داران سے طویل ملاقاتیں کیں اور تعلیمی ساز وسامان کی فراہمی کے لیے باقاعدہ تحریک کی تھی جسے سعودی حکومت نے فراخدلی کے ساتھ قبول کرلیا۔جس کے نتیجے میں 28جولائی 2022؁ء کو تعلیمی میدان میں جاری اس تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ اور آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکے درمیان کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ایک تاریخی معائدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت برادراسلامی ملک نے کنگ عبداللہ کیمپس کے لیے چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدکی خطیر رقم سے جدید ترین تعلیمی ساز و سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا ہیکہ سعودی حکومت کی طرف سے جامعہ کشمیر کے مختلف شعبہ جات کی لیبارٹریز کو فراہم کیے جانے والے ان جدیدترین ایکویپمنٹس سے نہ صرف اس وقت موجودآن کیمپس دس ہزار سے زائدطلبہ و طالبات اور تین سو فیکلٹی ممبران مستفید ہونگے بلکہ آنے والی نسلوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات بھی اس سے استفادہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سات ارب سے زائدکی خطیرلاگت سے کنگ عبداللہ کیمپس کی تعمیر اور اب چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدمالیت کے تعلیمی ساز وسامان کی فراہمی سے ملک کے اس خوبصورت ترین کیمپس کو جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ کرنا سعودی حکومت کا ایک ایسا کارنامہ ہے جسے آزادکشمیر کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کنگ عبداللہ کیمپس پروفیسرڈاکٹر ایازعارف نے اس تعلیمی سازوسامان کی پہلی کھیپ کی وصولی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فراخدلانہ تعاون سے کنگ عبداللہ کیمپس کی سائنس لیبارٹریزکے لیے جدید ترین سامان،کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ کرنے،ہیلتھ سائنسز اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبوں کو میڈیکل اور ٹیکسٹائل کے جدید تعلیمی ساز و سامان کی فراہمی بلاشبہ ان شعبہ جات کے طلباء و طالبات کے لیے تحقیق و تنوع کے وہ انمول مواقع پیداکرنے میں مددگارثابت ہوگی جو دورحاضر میں صرف ترقی یافتہ ممالک کے طلباء کوہی میسر ہیں۔ریاستی دارلحکومت مظفرآباد میں حال ہی میں تعمیر کیا جانے والا آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کاعظی الشان کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز کیمپس سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان لازوال سیاسی،اقتصادی اور علمی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو دیا گیا یہ خوبصورت تحفہ خطے میں انسانی وسائل کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پچھلی پوسٹ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استقبال کیا

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper