• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حج درخواستوں کی تعداد کم، دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور

حج آپریشن سے وابستہ وزارت کے حکام کی رائے ہے کہ حج درخواستیں کم تعداد میں آنے کی بڑی وجہ مہنگائی کی وجہ سے مالی استطاعت میں کمی واقع ہونا ہے پابندی اٹھانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جا ئے گی، درخواستوں کی وصولی کی آ خری تاریخ 12دسمبر ہے ، ابھی تک وصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 16300ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 7, 2023
in پاکستان, سعودی عرب
0
حج درخواستوں کی تعداد کم، دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گو رنمنٹ اس کے تحت حج 2024 کیلئے وصول ہونے والی در خواستوں کی تعداد حج 2023 کے مقابلہ میں بہت کم ہے جس نے وزارت مذہبی امور کے عہدیداروں کو فکر مند کردیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق درخواستوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے وزارت کی جانب سے لگائی گئی حج بدل اور پانچ سال کے اندر دو بارہ حج کی پابندی کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ پابندی اٹھانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جا ئے گی۔ حج 2024کیلئے حج در خواستوں کی وصو لی کا عمل 27 نومبر سے شروع ہوا تھا۔ درخواستوں کی وصولی کی آ خری تاریخ 12دسمبر ہے جس میں 6 دن با قی رہ گئے ہیں۔ آخری تاریخ میں توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ بدھ کے روز گیارہ دن تک وصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 16300ہے ان میں سے 1036سپانسر شپ اسکیم کے تحت آئی ہیں۔ اگر اس تعداد کا موازنہ حج 2023سے کیا جا ئے تو یہ تعداد کافی حد تک کم ہے۔ گزشتہ حج کیلئے در خواستوں کی وصولی کا عمل 16مارچ سے شروع ہو اتھا۔ صرف آٹھ دنوں میں 23مارچ تک 26 ہزار در خواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔ در خواستوں کی وصولی کی آ خری تاریخ 31 مارچ تھی۔ گورنمنٹ اسکیم کے تحت کل 79 ہزار 922 در خواستیں جمع کرائی گئیں۔ ان میں سے 72860 در خواستیں ریگولر اسکیم اور 7062 اسپا نسر شپ اسکیم کے تحت جمع کر ائی گئیں۔ کل حج کوٹہ 89605تھا۔ اس طرح دس ہزار کا کوٹہ سر نڈر کیاگیا تھا۔ پر ائیویٹ اسکیم کا بھی دس ہزار کوٹہ سر نڈر ہواتھا۔ اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈر کئے جانے کا ا مکان ہے۔ اس سے قبل حج 2022 کیلئے 81132 در خواستیں آئی تھیں مگر اس سال حج کوٹہ کورونا کی وجہ سے کم ملاتھا۔ حج آپریشن سے وابستہ وزارت کے حکام کی رائے ہے کہ حج د رخواستیں کم تعداد میں آنے کی بڑی وجہ مہنگائی کی وجہ سے مالی استطاعت میں کمی واقع ہونا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ پچھلے حج کیلئے در خواستوں کے ساتھ کل رقم کی بجا ئے صرف ٹوکن رقم لی گئی تھی۔ بعد میں کا میاب عازمین حج سے پوری رقم وصول کی گئی۔ اس سال پوری رقم مانگی گئی ہے۔ حج میں چھ ماہ با قی ہیں اسلئے لوگ سمجھتے ہیں کہ بہت پہلے رقم لی جا رہی ہے۔ ان ماہرین کے مطابق اب بھی اگر آخری تاریخ کے بعد ٹوکن منی کے ساتھ در خواستیں لی جائیں تو مزید لوگ آ جائیں گے۔انہیں مزید رقم جمع کرنے کا موقع مل جا ئے گا۔ ملک کی دیہی آ بادی کے کسانوں کی آمدن فصل کی فروخت سے جڑی ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق حج بدل اور پانچ سال تک دو بارہ حج کی پابندی اٹھانے سے بھی مزید در خواستیں وصول ہوں گی۔ دوسری جانب حکومت کو چونکہ غیر ملکی زر مبادلہ کی قلت کا مسلہ در پیش ہے اسلئے کوٹہ سرنڈر کرنے میں حکومت کو فائدہ ہے جسے موجودہ حالات میں ڈ الر کا انتظام کرنے میں مشکلات کا سا منا ہے۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ اس سال حج آپریشن سعودی حکو مت کی ہدایت پر پہلے شروع کیا گیا ہے، چار جنوری تک حج پروازوں کے شیڈول سے سعودی حکو مت کو آ گاہ کرنا ہے۔

پچھلی پوسٹ

القدس شریف کے بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہیں، پاکستان

اگلی پوسٹ

فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہیں، مرتضیٰ سولنگی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہیں، مرتضیٰ سولنگی

فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہیں، مرتضیٰ سولنگی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper