• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ڈیجیٹل انقلاب نے سیکھنے کے طریقے بدل دیے ہیں، مدد علی سندھی

تعلیم معاشرے کو کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال یورپ کے لیے سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
November 29, 2023
in پاکستان
0
تعلیم کے بغیر  ترقی ناممکن ہے۔ڈیجیٹل انقلاب نے سیکھنے کے طریقے بدل دیے ہیں، مدد علی سندھی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تعلیم کے موضوع منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے سیکھنے کے طریقے بدل دیے ہیں، جبکہ تعلیم کے لیے وقت اور جگہ کی رکاوٹیں اب کوئی مسئلہ نہیں ہیں۔ انہوں نے تدریس اور سیکھنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم معاشرے کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مدد علی سندھی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہماری قوم کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے اقرا یونیورسٹی اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کے اشتراک سے کیا ہے۔ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سکالرز کی جانب سے 50 کے قریب مقالے پیش کیے جا رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال یورپ کے لیے سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، ہمیں باقی دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ ڈاکٹر مختار نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سیکھنے کے عمل کو منتقل کرنا مستقبل کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ انہوں نے پرائمری، ووکیشنل اور اعلیٰ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے تعلیم کے تینوں شعبوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر ثمینہ ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تدریس کے عصری تقاضوں کی روشنی میں اساتذہ کی تربیت ایک کامیاب نظام تعلیم کے لیے لازمی شرط ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ باقی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے درس و تدریس کے جدید طریقے اپنائے جانا ضروری ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ نے جدید طرز تعلیم اور مطلوبہ تربیت کی مدد سے اعلیٰ تعلیم میں انقلاب برپا کرنے میں ایچ ای سی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس تدریس میں جدید طریقوں اور جدید تکنیکوں کے لیے حکمت عملی اور پالیسیاں وضع کرنے کے لیے سفارشات لانے میں معاون ثابت ہوگی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ محمد اظفر احسن، بانی اور سی ای او نٹ شیل گروپ اور پروفیسر ڈاکٹر گراہم سپکٹ جونز نے دیا۔ کانفرنس سے صدر اقرا یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر ناصر اکرام، نائب صدر اکیڈمکس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور جامعہ کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔

پچھلی پوسٹ

حیدر آباد، نگراں وزیر اعلی سندھ کی سٹیوٹا کی فورنزک آڈٹ اور انکوائری کی ہدایت

اگلی پوسٹ

انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ہونگے ، عمران خان بلامقابلہ چیئرمین رہیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ہونگے ، عمران خان بلامقابلہ چیئرمین رہیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ہونگے ، عمران خان بلامقابلہ چیئرمین رہیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper