• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نگران حکومت نےعوام پر”گیس”بم گرا دیا

گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری دے دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
October 23, 2023
in پاکستان
0
نگران حکومت نےعوام پر”گیس”بم گرا دیا
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نگران حکومت نےعوام پر “گیس بم “گرا دیا تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گھریلو و کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی۔ذرائع کے مطابق گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوا ضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 100 کیو بک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 150کیو بک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 400 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ، سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کیلئے گندم کی درآمد کی منظوری بھی دے دی گئی، بیرون ملک سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کا مقصد اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ہے۔اس کے علاوہ ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی ہے

پچھلی پوسٹ

ورلڈکپ2023: ایک اوربڑا اپ سیٹ : افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اگلی پوسٹ

فلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟

فلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper