• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” میں شرکت

مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 2, 2023
in پاکستان
0
پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” میں شرکت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قاہرہ ( نمائندہ خصوصی ) بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” کا مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں آغاز ہو گیا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔ سنہ 1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہونے والی برائٹ سٹار آج ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ بعد ازاں 1995 سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیئے مدعو کیا جانے لگا جس نے اس مشق کو عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، فضائی مشق برائٹ سٹار، شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا ایک انمول موقع فراہم کرتی ہے۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اس سال کی پر وقار مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصر حاضر کے تزویراتی چیلنجز کی روشنی میں برائٹ اسٹار 2023 جیسی مشقیں پاک فضائیہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو تی ہیں۔ عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشق جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق عصر حاضر کے خطرات کے خلاف جامع حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی توثیق کا بھی موقع فراہم کرے گی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔پاک فضائیہ اس بین الاقوامی مشق کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے پر عزم ہے۔ اس طرح کی کاوشیں پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Video-2023-09-02-at-11.39.17-AM.mp4

پچھلی پوسٹ

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک ایئر فورس اکیڈمی میں گریجویشن اور پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اگلی پوسٹ

65جنگ :02 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائ معرکے پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک فضائیہ کی یوم دفاع کی مناسبت سے  مختصر دستاویزی فلم جاری

65جنگ :02 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائ معرکے پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper