• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیاسی طور پر مضبوط ہونا ہی ملک میں بقاءکا لائسنس بن گیا ہے، چیف جسٹس

نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے، نیب قانون کا غلط استعما ل ہوتا رہا اس بات کوآپ بھی مانیں، جسٹس عمر بندیال پارلیمنٹ کا فورم چھوڑ کر عدالت آنے سے نیک نیتی کا سوال تو آئے گا، جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے بلاوجہ پا رلیمنٹ پر شک کی ضرورت نہیں ،جسٹس منصورعلی شاہ، ریمارکس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 1, 2023
in پاکستان
0
سیاسی طور پر مضبوط ہونا ہی ملک میں بقاءکا لائسنس بن گیا ہے، چیف جسٹس
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کرتے ہوئے خواجہ حارث کو باقی دلائل تحریری صورت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطاءبندیال نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے۔سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا خواجہ حارث صاحب اجازت ہو تو مخدوم علی خان سے ایک بات پوچھوں؟چیف جسٹس نے کہا کل ہم نے ترمیمی قانون میں ایک اور چیز دیکھی۔ایم ایل اے کے تحت حاصل شواہد کی حیثیت ختم کردی گئی ہے۔اب نیب کو خود وہاں سروسز لینا ہوں گی جو مہنگی پڑیں گی۔چیف جسٹس نے کہا آپ نے کل کہا تھا کہ ایم ایل اے کے علاوہ بھی بیرون ملک سے جائیدادوں کی رپورٹ آئی ہے۔قانون میں تواس ذریعے سے حاصل شواہد قابل قبول ہی نہیں۔آپ نے پارلیمنٹ میں ہی ان باتوں پر لڑنا تھا جسے آپ چھوڑ کر چلے گئے۔جسٹس منصور علی شاہ کا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا آپ نے نشست سے استعفیٰ دینا تھا تو اسے کسی اور کے لیے خالی کرتے۔خواجہ حارث نے کہا انہوں نے نشست سے استعفیٰ دیا تھا وہ منظور نہیں کیا گیا،اثاثوں سے متعلق شق بھی نیب کی سیکشن 9 میں ہے۔سیکشن 9 میں اس کی تعریف کرپشن کے طور پر کی گئی ہے۔چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ماضی میں کسی اثاثے کی مالیت کیا تھی یہ قیاس آرائی ہی ہو سکتی ہے،کوئی پراپرٹی ڈیلر ہی کہہ سکتا ہے کہ یہ جائیداد کچھ برس قبل کتنی مالیت کی تھی،نیب کچھ تو کنکریٹ شواہد لایا کرے اثاثوں کی اصل مالیت سامنے نہیں آئی۔ خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا ایمنسٹی سکیم غیر قانونی طریقے سے حاصل جائیداد کو تحفظ نہیں دے رہی تھی،غیرقانونی طریقوں سے بنائے گے ان اثاثوں کو نیب ترامیم سے تحفظ دیا گیا۔دوران سماعت نیب ترامیم کے بعد ریفرنسز واپس ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ کیا نیب نے ایڈیٹڈ رپورٹ جمع کرا دی ہے؟نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی نیب نے رپورٹ دے دی ہے۔چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا آپ پبلک آفس ہولڈر کی حد تک کہہ سکتے ہیں۔انہیں یہ تحفظ نہ دیا جائے۔کاروباری افراد کے لیے تو تحفظ موجود ہونا چائیے۔خواجہ حارث بولے کاروباری لوگ بھی رشوت دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریماکس دئیے رشوت کا معاملہ سامنے آئے توبات الگ ہے۔نیب قانون کا غلط استعما ل ہوتا رہا اس بات کوآپ بھی مانیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ارکان پارلیمنٹ نے اگر ذاتی مفاد کے لیے قانون بنالیا ہے تو اگلی باران کو ووٹ نہ دیں۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے بلاوجہ پارلمیٹ پر شک کی ضرورت نہیں ہے۔اداروں کواپنی اپنی حدود میں کام کرنے دیں۔غیر ضروری مداخلت ٹھیک نہیں۔چیف جسٹس نے کہا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو تو ہم ایک چھٹی پر بھی نوٹس لے سکتے ہیں،دیکھنا یہ بھی ہوگا وہ چھٹی کس نے بھیجی۔جسٹس منصورعلی شاہ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کا فورم چھوڑ کر عدالت آنے سے نیک نیتی کا سوال تو آئے گا۔خواجہ حارث نے کہا وہ ان کا سیاسی فیصلہ تھا وہ مستفعی ہونے کا حق رکھتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا لوگ اس لیے ملک چھوڑ جاتے ہیں جب روزگار کے مواقع ختم ہو جاتے ہیں۔سیاسی طور پر مضبوط ہونا ہی ملک میں بقا کا لائسنس بن گیا ہے۔ لوگ کسی مقصد کے تحت ہی نمائندوں کو منتخب کرکے بھجتے ہیں۔مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ آئین کے تحت اس ملک میں گورننس یقینی بنائیں گے۔

پچھلی پوسٹ

نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانےوالوں کی ر پورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اگلی پوسٹ

سلامتی کونسل اور یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سلامتی کونسل اور یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

سلامتی کونسل اور یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper