• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

سمندر پار پاکستانی آئی ٹی، ٹیک، صحت و دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں، مسعود خان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
July 10, 2023
in انٹرنیشنل افیئرز
0
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹیکساس ( نمائندہ خصوصی ) امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان نے ٹیکساس میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود کاروباری مواقع خاص طور پر آئی ٹی، ہیلتھ ٹیک، ایگری اور دیگر شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے امریکی ہم منصبوں کو پاکستان میں اپنی تجارتی سرگرمیوں کو وسیع کرنے کی رغبت دلائیں، اپنی کامیابیوں کا ثمر پاکستان لانے سے جہاں آپ مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہوں گے وہاں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔سفیر مسعود خان نے یہ بات ڈیلاس، ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔متعدد شعبوں میں پاکستانی نژاد پروفیشنلز ، آئی ٹی ماہرین، طبی ماہرین، کاروباری افراد اور دیگر شخصیات کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ ان کامیابیوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ امریکی سیا سی افق پر پاکستانی امریکن شخصیات کی نمائندگی جن میں دس ریاستی اسمبلیوں میں نمائندگی بھی شامل ہے کو اجاگر کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ یہ امریکی معاشرے میں ان کے کامیاب انضمام کی علامت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا پاکستانی کمیونٹی کی اخلاقیات، عزم اور سب سے بڑھ کر سماجی خدمت کے جذبے کو بھی قرار دیا جس نے انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلایا ہے۔سفیر پاکستان نے اس حوالے سے امریکی حکومت، عوام اور امریکی نظام کا بھی شکریہ ادا کیا جو سمندر پار پاکستانیوں کو ترقی اور امریکہ کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے مسعود خان نے معاشی استحکام کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ اور گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا اور معاشی استحکام کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔ مشکل کی ہر گھڑی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے مسعود خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد جاری رکھے گی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم ایک پرعزم قوم ہیں۔ ہم نے جنگوں اورر امن میں تمام آزمائشوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم نے کوویڈ اور اس کے بعد تباہ کن سیلاب کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ بلاشبہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس نوجوان طبقہ اور خوشحال سمندر پار پاکستانیوں کا اثاثہ موجود ہے جن سے ہمیں بہت امیدیں ہیں۔ ہم موجودہ چیلنجز پر بھی قابو پا لیں گے۔سفیر پاکستان نے کمیونٹی اراکین پر زور دیا کہ جہاں وہ خود ملک میں موجود کاروباری مواقع تلاش کریں وہاں اپنے ہم وطنوں اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی سرمایہ کاروں کو بھی ملک میں موجودہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد کریں۔اس ضمن میں سفیر پاکستان نے بہتر نیٹ ورکنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان اور اس کے قونصل خانے کاروباری روابط کو بڑھانے اور عوام کے درمیان تبادلے کو فروغ دینے کی کوششوں کے ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔

پچھلی پوسٹ

گھوٹکی: تحریک استقلال مرکزی صدر رحمت خان وردگ کی سردار علی گوہر خان مہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

اگلی پوسٹ

سعودی خواتین کو ویژن 2030 میں اولین ترجیح حاصل ہیں،نائب وزیرتجارت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سعودی خواتین کو ویژن 2030 میں اولین ترجیح حاصل ہیں،نائب وزیرتجارت

سعودی خواتین کو ویژن 2030 میں اولین ترجیح حاصل ہیں،نائب وزیرتجارت

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper