• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،860 اشیاءکی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری ایل این جی پالیسی 2011 ترمیم کرنے کی بھی منظوری، وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے سے متعلق سمری پیش

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 19, 2022
in پاکستان
0
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،860 اشیاءکی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری   ایل این جی پالیسی 2011 ترمیم کرنے کی بھی منظوری، وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے سے متعلق سمری پیش
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے، اجلاس میں ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے اور نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 کے آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس جمعہ کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمر، وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم سیدمرتضی محمود، وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت بلال اظہرکیانی، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے تجات رانااحسان افضل، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین اوگرا ، وفاقی سیکرٹریز اورسینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے غیرضروری وپرتعیش اشیا کی درآمدپرپابندی/ مکمل مقداری پابندیوں سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیا کہ 19 مئی 2022 کو 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمدپرپابندی لگائی گئی تھی، اجلاس کوبتایاگیا کہ تجارتی شراکت داروں کی جانب سے اس پابندی پرسنجیدہ تحفظات کااظہارکیاگیاہے جبکہ اس سے ملکی ریٹیل کی صنعت کو رسد کے حوالہ سے مسائل پیداہوئے ہیں، ای سی سی نے ان تمام اشیا سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی، ای سی سی نے 30 جون کے بعد اور31 جولائی تک روکے جانیوالی کنسائنمنٹس کو سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ جاری کرنے کی سفارش بھی کی۔ اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولئیم ڈویژن) کی جانب سے ایل این جی پالیسی 2011 کے تحت نئے ایل این جی ٹرمینلز کو تھرڈ پارٹی ایکسس سے استثنی کیلئے ترامیم سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیا کہ ملک میں گیس کی طلب اوررسدمیں خلیج بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے گیس کی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے، اس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں، ان حالات میں اور ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،ای سی سی نے ان مقاصدکے حصول کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 ل آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو انسیڈینٹل چارجز اوروزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Previous Post

وفاق اور صوبے مل کر پولیو جیسے موزی مرض کاخاتمہ کریں گے، پولیو خطرناک مرض ہے، والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، اس مرض کاخاتمہ کر کے بچوں کامستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Next Post

28 اگست سے پہلے حلقہ بندیاں درست نہ کی گئیں تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے،، سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بنائی گئی حلقہ بندیاں قانون اور آئین کے منافی ہیں، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper