کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمیل میمن کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا خواب پورا نہ ہو سکاـ ڈائریکٹرجنرل نے عہدہ سے فارغ کر دیاتفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم کے درمیان اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے ضلع شرقی میں تین سو کے قریب خلاف ضابطہ زیر تعمیر عمارتوں کی مبینہ سرپرستی کا سامنا کرنے والے ڈائریکٹر جمیل میمن کو عہدہ سے فارغ کر دیا ہے جمیل میمن چار ماہ بعد ریٹائرڈ ہو جائینگے ذرائع کے مطابق جمیل میمن ضلع شرقی کے علاقوں پی ای سی ایچ ایس، پی آئی بی، کراچی ایڈمن، اعظم بستی، محمودآباد،گلشن اقبال،اسکیم ۳۳، گلستان جوہرسمیت شہر قائد کے دیگر علاقوں میں منظم پٹہ سسٹم کے اہم آفیسر تھے ـ
بتایا جاتا ہے کہ جمیل میمن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بنانے پر طاقت ورں کے درمیان اختیارات اور لین کا تنازعہ کھڑا ہوا ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے عہدہ سے فارغ کر کے سیکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ـ بتایا جاتا ہے کہ وزیر بلدیات کے نمائندے نے انکے دفتر میں کئی گھنٹوں ملاقات کی ہے ـ یاد رہے کہ جمیل میمن کی کرپشن بارے میں بلڈر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے بھی محکمہ بلدیات کو خط لکھا تھاـ جمیل میمن کےمعطل ہونے پر بلڈرز مافیا میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ آفسران کا کہنا ہے کہ جمیل میمن چند روذ میں عہدہ پربحال ہوجائینگے حیرت کی بات یہ ہے کہ حکم نامہ میں معطلی کی کوئی وجوہات نہیں بتائی گئی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ـ دوسری جانب جمعہ کے روزسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں دفتری اوقات کے بعد رات گئے تک گہما گہمی دیکھائی دی ــ

