اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،22 اگست کے بجائے 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا
مشترکہ اجلاس مورخہ 22 اگست 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22 ستمبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔

