• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ سے چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال

mtariqnews_2026 by mtariqnews_2026
August 14, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر خزانہ سے چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تبدیلی، ڈیجیٹل فنانس، مالیاتی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے اور معاشی سرگرمیوں میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ قانونی اور پالیسی فریم ورک کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت اور کاروباری ماڈلز میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ملاقات میں ایسے معاون فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جو الیکٹرانک لین دین کو تسلیم کرے اور تجارت و مالیاتی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار کے وسیع استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ملاقات میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور موثر طریقہ کار کے ذریعے مالیاتی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے صارفین کی آن بورڈنگ کے عمل کو آسان بنانے، ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو مضبوط کرنے اور مالیاتی ڈیٹا کی باہمی مطابقت بہتر بنانے کی اہمیت اجاگر کی جس میں بینکوں اور کیپیٹل مارکیٹ کے درمیان زیادہ موثر انضمام بھی شامل ہے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کیپیٹل مارکیٹ میں عوام کی وسیع شرکت کو فروغ دینے اور اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ بینکاری اور کیپیٹل مارکیٹ کے نظام کے درمیان مضبوط روابط کو سرمایہ کاروں کی شرکت اور سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ملاقات کے دوران سرکاری نظاموں میں ڈیٹا کے بہتر استعمال اور باہمی مطابقت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پالیسی سازی، منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے لیے باہم مربوط ڈیٹا کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے زیادہ موثر استعمال پر زور دیا۔اجلاس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات بھی زیر بحث آئے تاکہ عوامی اور مالیاتی خدمات کی فراہمی کو زیادہ موثر بنایا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل اقدامات عملی، قابل توسیع اور ملک کی وسیع ڈیجیٹل تبدیلی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔سینیٹر محمد اورنگزیب اور چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے ڈیجیٹل اثاثوں اور ٹوکنائزیشن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر سرمایہ کاری کے اثاثوں میں ممکنہ استعمال شامل ہے۔ اس ضمن میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے مناسب قانونی و پالیسی فریم ورک اور معاون نظام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی جانب سے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملی اور اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے جو معاشی کارکردگی بہتر بنانے، مالیاتی سہولیات تک رسائی آسان بنانے اور ملکی معیشت میں ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں۔وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اقدامات کو آگے بڑھانے، کارکردگی میں بہتری اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی مسلسل ترقی کے لیے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ موثر اور مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پچھلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات

اگلی پوسٹ

ایبولا وائرس موجودہ رفتار سے پھیلنے کی صورت میں یہ ایبولا کی تاریخ کی مہلک ترین وبا ثابت ہو سکتی ہے، عالمی ادارۂ صحت

mtariqnews_2026

mtariqnews_2026

Next Post
ایبولا وائرس موجودہ رفتار سے پھیلنے کی صورت میں یہ ایبولا کی تاریخ کی مہلک ترین وبا ثابت ہو سکتی ہے، عالمی ادارۂ صحت

ایبولا وائرس موجودہ رفتار سے پھیلنے کی صورت میں یہ ایبولا کی تاریخ کی مہلک ترین وبا ثابت ہو سکتی ہے، عالمی ادارۂ صحت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper